ایسٹ
اسٹیفورڈ شائر
سٹیزنز
اڈاوائس بیورو
میں ہم درج
ذیل کام
کرسکتے ہيں:
• مؤیدانہ
انداز میں
سنتے ہیں
• قرض
کے بارے میں متخصصانہ
مشورہ دیتے
ہیں
• آمنے
سامنے،
ٹیلیفون پر
اور خط کے
ذریعہ مشورہ
دیتے ہيں
• اگر آپ
مدد کے اہل
ہيں یا قرض یا
آپ کو وظیفہ کی
درخواست کا
مسئلہ درپیش
ہے تو ہم گھر
پر ملاقاتیں
کرتے ہيں
• جہاں
مناسب ہو: فارم
پر کریں،
وظیفہ کی
اہلیت شمار
کریں، خطوط
لکھیں،
ٹیلیفون کال
کریں، تیسری
پارٹی سے گفتگو
کریں اور
درخواست پیش کریں
ہم سے
جن مسائل کے
بارے میں اکثر
و بیشتر دریافت
کیا جاتا ہے
وہ ہیں؛ بے
روزگاری،
قرض، رہائش
اور وظائف۔ ہم
ان تمام لوگوں
کی مدد کریں
گے جو کسی بھی
قسم کا سوال
لے کر آتے ہيں
بشمول صارف کے
حقوق، قانوی
امور، اور
ہجرت (صرف سطح
1)۔
مشیر
صارفین سے یہ
نہيں کہتے کہ
کیا کرنا چاہئے،
بلکہ وہ ان کے
اختیارات کی
وضاحت کرتے ہيں
اور عمل کے
مختلف راستوں
کے ممکنہ
نتائج کے متعلق
مشورہ
دیتےہيں۔ صارفین
کو اس بات کے
لئے آمادہ کیا
جاتا ہے کہ وہ
خود اپنا
فیصلہ لیں اور
خود عمل کریں۔
ہم انفرادی
طور پر صارفین
کے مسائل پر
توجہ دے کہ انہیں
اپنے مسائل سے
نبٹنے کے لائق
بناتے ہيں۔
ہمارے
اصول:
• خود
مختار- ہمار
کسی بھی خارجی عنصر کے
دباؤ کے بغیر
اپنے صارفین
کے مفاد میں
کام کریں گے
• منصفانہ
–
ہم اپنے
صارفین کے
بارے میں
اٹکلیں نہيں
لگاتے یا ان
کے بارے میں
مفروضات قائم
نہيں کرتے۔ ہماری
خدمت ہر ایک
لئے کھلی ہے،
اور ہم ہر ایک کے
ساتھ
مساویانہ
برتاؤ کرتے
ہيں
• خفیہ
– ہم
صارف کی مرضی
کے بغیر کوئی
بھی ایسی بات
عام نہيں کریں
گے جو اس نے
کہی ہے – یہاں
تک کہ اس
حقیقت کو بھی
کہ اس نے ہم سے
رابطہ کیا ہے
• مفت
– ہمارے
ذریعہ فراہم
کردہ خدمت کے
لئے کسی کو کوئی
ادائیگی نہيں
کرنی ہے